محمد رضوان قومی ٹی 20 ٹیم کے نائب کپتان مقرر

ہم نیوز  |  Jan 08, 2024

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نائب کپتان کا اعلان کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد رضوان کو پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ رضوان نیوزی لینڈ کے خلاف 5 میچوں کی سیریز میں نائب کپتان کے فرائض سر انجام دیں گے۔

چاہتا تھا ٹی ٹوئنٹی کا کپتان محمد رضوان بنے لیکن غلطی سے شاہین بن گیا، شاہد آفریدی

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز 12 جنوری سے شروع ہو گی، آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے والے پاکستانی کھلاڑی نیوزی لینڈ پہنچ گئے ہیں۔ قومی ٹیم کل سے نیوزی لینڈ میں ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل شاداب خان قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نائب کپتان تھے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More