باجوڑ،بم دھماکےمیں5پولیس اہلکار شہید ، 22 زخمی ہو گئے

اے پی پی  |  Jan 08, 2024

باجوڑ۔8جنوری (اے پی پی):باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقہ بیلو ٹ فراش میں پیر کی صبح سڑک کے کنارے نصب بم کے دھماکےمیں5پولیس اہلکار شہید اور 22 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق یہ پولیس اہلکار پولیو ویکسی نیشن ٹیموں کو سکیورٹی فراہم کرنے جا رہے تھے جب ان کی گاڑی سڑک کے کنارے نصب بم کا نشانہ بن گئی۔ پولیس کے مطابق شہدا کی نعشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر خار ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ۔

ہسپتال کے عملہ کے مطابق زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جس سے اموات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ خار ہسپتال کی انتظامیہ نے مقامی افراد سے خون کے عطیات کی اپیل کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق شہید و زخمی ہونے والے تمام پولیس اہلکار تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More