بلے کے نشان کا کیس 10 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر

ہم نیوز  |  Jan 08, 2024

سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے بلے کے نشان کے لیے دائر درخواست  10 جنوری کو سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

پی ٹی آئی لیول پلیئنگ فیلڈ سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنما حامد خان کو سپریم کورٹ نے طلب کیا جس پر وہ روسٹرم پر آ گئے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے حامد خان سے پوچھا کہ کیا آپ کی درخواست کل مقرر کر دیں؟ اس پر حامد خان نے استدعا کی کہ آج ہی سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔

سپریم کورٹ بلے کا نشان بحال نہیں کرتی توامید وار آزاد حیثیت سے الیکشن میں جائیں گے، بیرسٹر گوہر

چیف جسٹس نے کہا کہ آج 9 ممبربینچ بھی ہے اور ایک خصوصی بینچ بھی ہے، حامد خان نے کہا کہ ہماری ترجیح آج ہے، نہیں تو پھر پرسوں لگا دیں۔ چیف جسٹس نے پوچھا کہ آپ فیصلے کیخلاف آئے یا 184/3 کی درخواست ہے؟ حامد خان نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ کے حکم کیخلاف 185/3 میں سپریم کورٹ آئے ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ بس پھرمعاملہ ججزکمیٹی کے پاس نہیں جانا ، بعد ازاں عدالت نے کیس 10 جنوری کو سماعت کے لیے مقرر کردیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More