راولپنڈی کے علاقے چونترہ میں گاڑی پر فائرنگ ، 3 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

ہم نیوز  |  Jan 08, 2024

راولپنڈی میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ چونترہ کے علاقے میں پیش آیا ، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جن میں بچے بھی شامل ہیں۔ پولیش نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

علاوہ ازیں تھانہ ریس کورس کے علاقے رینج روڈ پر پولیس وردیوں میں ناکہ لگائے ڈاکووں نے گاڑی میں بیٹھے برطانیہ پلٹ اوورسیز پاکستانی کو فائرنگ کر دیا اور قیمتی اشیاء سے بھرا ہینڈ کیری بیگ لوٹ کر فرار ہو گئے۔

زمین کا تنازع، صوبائی اسمبلی کے امیدوار ثاقب نواز قتل

تین موٹر سائیکل سواروں نے باقاعدہ ناکہ لگا کر ڈھڈیال آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے تصرف محمود کو چیکنگ کا کہہ کر رکوایا اور پاسپورٹ چیک کرتے ہوئے ہینڈ کیری بیگ چھیننے کی کوشش کی توانہوں نے مزاحمت کی کوشش کی جس پر ڈاکووں نے فائرنگ شروع کر دی۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More