اے این ایف کی منشیات سمگلنگ کے خلاف کارروائیاں،75کلوگرام منشیات برآمد،4ملزمان گرفتار

اے پی پی  |  Jan 08, 2024

اسلام آباد۔8جنوری (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف 6 کارروائیوں میں 75 کلو منشیات برآمد کرکے 4 ملزمان گرفتارکرلیے۔اے این ایف ترجمان کے مطابق باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے ٹرالی بیگ سے 700 گرام آئس برآمدکی گئی۔ملزم بذریعہ پرواز نمبر QR-601 دوحہ کے لئے روانہ ہو رہا تھا۔شاہدرہ لاہور سے 60 کلو چرس اور 2.5 کلو آئس برآمد کرکے ملزم گرفتارکیا گیا۔

خار بارڈر، باجوڑ کے قریب دو مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر 10 کلو چرس برآمدکی گئی۔پشاور میں موٹر سائیکل سوار سے 2.4 کلو چرس برآمد کرکےملزم گرفتارکیے گئے۔پشاور موڑ راولپنڈی میں ملزم سے 500عدد ایکسٹیسی (نشہ آور) گولیاں برآمدکی گئیں۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More