امریکی سول ایوی ایش کی ہدایات سے بوئنگ 737 میکس 9 ساخت کے طیارے متاثر نہیں ہوئے، ترجمان فلائی دبئی

اے پی پی  |  Jan 08, 2024

دبئی۔8جنوری (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی فلائی دبئی کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی سول ایوی ایشن ریگولیٹرکی ہدایات سے بوئنگ 737 میکس 9 ساخت کے طیارے متاثر نہیں ہوئے۔ اردو نیوز کے مطابق فلائی دبئی کے ترجمان نے کہا کہ کمپنی کے بوئنگ 737 میکس 9 پرامریکی ادارے کی ہدایات لاگو نہیں ہوتیں۔یاد رہے کہ امریکا کے سول ایوی ایشن کے فیڈرل ادارے نے بوئنگ 737 میکس 9 ساخت کے طیاروں کے فوری معائنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

یہ ہدایات امریکاکی الاسکا ایئرلائنز کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے کے تناظر میں جاری کی گئی ہیں۔ الاسکا ایئرلائنز کے جیٹ لائنر کا ٹیک آف کے فوراً بعد وسطی دروازہ الگ ہو کر گر گیا تھا۔اس حادثے کے فوراً بعد پائلٹ کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ جہاز میں 171 مسافر اور عملے کے چھ ارکان سوار تھے۔الاسکا ایئر لائنز کا یہ طیارہ آٹھ ہفتے قبل ہی ایئر لائن میں شامل ہوا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More