ذیابیطس کے لیے منفرد آگاہی پروگرام پر سعودی عرب کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل

اے پی پی  |  Jan 08, 2024

ریاض ۔8جنوری (اے پی پی):سعودی عرب میں وزارت صحت نے ذیابیطس کے مرض کے لیے طویل ترین آگاہی مہم چلانے پر گینز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام شامل کرا لیا ہے۔ العربیہ نیوز کے مطابق وزیر صحت فہد الجالاجیل نے اس سلسلے میں گینز ورلڈ ریکارڈ کا سرٹیفیکیٹ وصول کیا ہے۔یہ اعزاز سعودی عرب میں قائم ذیابیطس سنٹر کی طرف سے لوگوں کو مسلسل جمع کر کے انہیں ذیابیطس کے بارے میں آگاہی دینے پرملا ہے۔سنٹر میں 752 افراد کو جمع کر کے انہیں اس مرض سے متعلق آگاہی اور تعلیم دی گئی۔

وزیر صحت نے سنٹر کی کوششوں اور خدمات کی تعریف کی۔ اس سنٹر نے وزارت کی حکمت عملی کے ساتھ مطابقت پیدا کرتے ہوئے اس خطرناک مرض کو کم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کیا۔ نیز مریضوں کو کم سے کم پیچیدگیوں کے ساتھ علاج فراہم کیا۔اس سلسلے میں تیار کردہ سکیم کے تحت صحت سے متعلق کوچنگ، کیس کوآرڈینیٹر پروگرام اور مریضوں کو مانیٹر کرنے کے ساتھ ساتھ 123 ارکان پر مشتمل طبی عملے کی جامع تربیت کا اہتمام شامل ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More