باجوڑ میں پولیس گاڑی بارودی سرنگ سے اڑا دی گئی ، 5 اہلکار جاں بحق ، 10 زخمی

ہم نیوز  |  Jan 08, 2024

باجوڑ کی تحصیل ماموند میں پولیس کی گاڑی پرحملے کے نتیجے میں 5 اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق باجوڑ کے علاقے بیلوٹ فرش میں دھماکے کے سے 5 پولیس اہل کار جاں بحق، جبکہ 10 سے زائد زخمی ہو گئے۔

باجوڑ پولیس نے بتایا ہے کہ دھماکا پولیس کے ٹرک کے قریب ہوا ہے۔ پولیس اہلکار انسدادِ پولیو مہم ٹیم کی سکیورٹی کے لیے جا رہے تھے کہ بارودی سرنگ کا نشانہ بن گئے۔

شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکا ، بکریاں چرانے والے 3 بچے جاں بحق

دھماکے سے پولیس کا ٹرک مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔  لاشوں اور زخمیوں کو خار اسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

فوری طور پر دھماکے کی نوعیت کا اندازہ نہیں ہو سکا اور نہ ہی کسی دہشتگرد گروہ نے اس کی ذمے داری قبول کی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More