جاپان میں زلزلے سے اموات بڑھ کر 161 ہو گئیں

اے پی پی  |  Jan 08, 2024

ٹوکیو۔8جنوری (اے پی پی):جاپان میں زلزلے سے اموات بڑھ کر 161 ہو گئی ہیں۔شنہوا کے مطابق جاپان کے وسطی پریفیکچر اشیکاوا میں پیر کو مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے تک ایک ہفتہ قبل آنے والے زلزے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 161 تک پہنچ گئی ہے ۔

رپورٹ میں مقامی حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ زلزلے کے بعد سے اس وقت تک 103 افراد لاپتہ ہیں جبکہ 565 افراد زخمی ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ پیر کو جاپان کے وسطی علاقے میں آنے والے 7.6 درجے شدت کے زلزلے کے بعد متعدد آفٹر شاکس بھی ریکارڈ کئے گئے جبکہ بعض ساحلی علاقوں میں ایک میٹر سے بلند لہریں ٹکرائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More