سعودی عرب کا 38 واں جہاز غزہ کے لئے امدادی سامان لے کرمصر پہنچ گیا

اے پی پی  |  Jan 08, 2024

ریاض ۔8جنوری (اے پی پی):سعودی عرب سے غزہ کے عوام کے لیے امدادی سامان کا 38 واں طیارہ مصر کے العریش بین الاقوامی ائیر پورٹ پر اتر گیا ہے۔ العربیہ نیوز کے مطابق جہاز پر 23 ٹن خوراک، طبی امداداور خیموں سے متعلق سامان لدا ہے۔ یہ سامان شاہ سلمان ریلیف کے تعاون سے پہنچایا گیا ہے۔ اس سے پہلے بھی انسانی بنیادوں پر اسی طرح کا سامان غزہ بھیجا جا چکا ہے۔اسی دوران سعودی فنڈ ریزنگ مہم کے تحت اب تک غزہ کے فلسطینی عوام کے لیے 161 ملین ڈالر کی خطیر رقم جمع کی جا چکی ہے۔

یہ امدادی مہم گزشتہ سال 2 نومبر سے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کی خصوصی ہدایات پر شروع کی گئی تھی۔اس فنڈ ریزنگ مہم کے لیے 1.37ملین سعودی شہریوں نے فنڈنگ کی ہے۔ یہ سلسلہ ابھی جاری ہے۔اس فنڈنگ سے غزہ کی جنگ سے متاثرہ افراد کو انسانی بنیادوں پراس انتہائی مشکل گھڑی میں زیادہ سے زیادہ امداد دی جاسکے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More