اسرائیلی افواج اب تک ، 94 ہسپتالوں اور 76 ایمبولینسوں پر 294 حملے کر چکی ہیں ، عالمی ادارہ صحت

اے پی پی  |  Jan 08, 2024

اقوام متحدہ ۔8جنوری (اے پی پی):عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ غزہ پر حملوں کے آغاز سے اسرائیل کی مسلح افواج اب تک ، 94 ہسپتالوں اور 76 ایمبولینسوں پر 294 حملے کر چکی ہیں اور ۔ان حملوں کے نتیجے میں تقریباً 600 افراد مارے گئے ہیں، ٹی آرٹی کے مطابق اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے 22 دسمبر کو کئے گئے غزہ میں امدادی کارروائیوں کے لئے رسائی دینے سے متعلق فیصلے بارے پہلی رپورٹ سلامتی کونسل کو پیش کر دی ہے گئی۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے اس رپورٹ میں کہا ہے کہ جنگ سے متاثر غزہ کے مکینوں کی امدادتک رسائی کے لئے جنگ کا بند ہونا ضروری ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی مسلح افواج نےغزہ کے گنجان آباد حصّوں میں وسیع علاقے کو متاثر کرنے والا تباہ کن اسلحہ استعمال کیا ہے جس کے باعث علاقے کے 60 فیصد سے زیادہ رہائشی مکانات یا تو متاثر ہوئے ہیں یا پھر مسمار ہو چکے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی مہاجر ایجنسی برائے فلسطین یواین آر ڈبلیو اے کے تمام جنگی فریقین کوغزہ میں اپنی تنصیبات سے متعلقہ معلومات سے آگاہ کرنے کے باوجود ایجنسی کی 125 عمارتوں پر 193 حملے کئے گئے ہیں۔ ان تنصیبات میں پناہ لینے والے 308 فلسطینی مارے گئے اور 1095 زخمی ہو ئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More