پاکستانی عازمین حج کو بہتر سہولتیں فراہم کی جائیں گی ، سعودی عرب کیساتھ معاہدہ طے

ہم نیوز  |  Jan 08, 2024

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2024 کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

حج معاہدے پر سعودی وزیر حج توفیق الربیعہ اور پاکستان کے وزیر مذہبی امور انیق احمد نے دستخط کیے۔

نگران وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ پاکستانی عازمین حج کو بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے، منٰی میں خصوصی جگہ دی جائے گی اور اس کے نرخ بھی کم ہوں گے۔

اسپانسر شپ حج اسکیم، صرف 3640 حج درخواستیں ہی جمع ہو سکیں

انہوں نے بتایا کہ سعودی وزیر حج نے پاکستانی عازمین کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال مختصر دورانیے کا حج بھی متعارف کروایا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More