تعلیم کو اہمیت دینے والی قومیں ترقی کرتی ہیں۔سید جمال شاہ

اے پی پی  |  Jan 07, 2024

حسن ابدال۔7جنوری (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت سیّد جمال شاہ نے کہا ہے کہ تعلیم کو اہمیت دینے والی قومیں ترقی کرتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے سر سید ایجوکیشنل فاؤنڈیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام انٹر سکول کمپی ٹیشن 2024 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر سائنس دان ڈاکٹر اظہر منیر ، سید احمد مسعود خانوادہ سر سید احمد خان، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سردار ذوالفقار حیات ، چوہدری زاہد اقبال اور طلباء و طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ وفاقی وزیر سید جمال شاہ کا کہنا تھا کہ جو قوم تعلیم کو اہمیت نہیں دیتی وہ کبھی آگے نہیں بڑھ سکتی ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کو ان کے کلچر اور اس سر زمین کی خوبیوں سے آگاہ کرنا ہو گا تاکہ وہ خود کو پہچان کر آگے بڑھ سکیں۔ جس کے لیے علاقائی زبانوں اور وہاں کے لوک ورثہ کو اجاگر کرنا ہو گا۔

سر سید ایجوکیشنل فاؤنڈیشن آف پاکستان کے پراجیکٹ ڈائریکٹر قاضی ظہور الحق نے فاؤنڈیشن کے تحت چلنے والے پراجیکٹس کے حوالے سے شرکاء کو بریفنگ دی۔

تقریب کے میزبان صدر سر سید ایجوکیشنل فاؤنڈیشن طاہر محمود درانی نے انٹر سکول مقابلے میں جیتنے والے طلباء و طالبات کو مبارکباد دی اور مہمان خصوصی و دیگر شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More