برازیل کے لیجنڈ فٹبالر ماریوز گالو 92 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

ہم نیوز  |  Jan 07, 2024

برازیل کے بطور کھلاڑی اور پھر کوچ کی حیثیت سے پانچ بار ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے اور چار بار ٹائٹل جیتنے والے لیجنڈری فٹبالر ماریوز گالو کا 92 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گالو ایک کھلاڑی اور مینجر دونوں کی حیثیت سے ورلڈ کپ جیتنے والے پہلے شخص تھے اور برازیل کے بہت سے فٹبال شائقین کے لیے آئیڈیل تھے۔برازیل کے کلب فیڈریشن کے صدر ایڈنلڈ وروڈ ریکس نے اپنے ایک بیان میں زگالو کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ فٹبال کے سب سے بڑے لیجنڈ ز میں سے ایک تھے۔

سابق وزیر خزانہ سرتاج عزیز انتقال کر گئے

ایڈنلڈ وروڈ ریکس کا کہنا تھا کہ ہم اپنے عظیم ہیرو کی رخصتی کے لیے غم کے اس لمحے میں ان کے خاندان کے افراد اور مداحوں سے کجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

زگالو برازیلین فٹبال کی سب سے زیادہ کرشماتی شخصیات میں سے ایک تھے۔ انہوں نے 1958 اور 1962 میں ورلڈ کپ جیتنے والی فاتح ٹیم میں بطور فارورڈ نمائندگی کی اور 1965 میں پروفیشنل کھیل چھوڑ دیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More