آسٹریلیا میں وائٹ واش نے پاکستانی ٹیم کو ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پہلے سے چھٹے نمبر پر پہنچا دیا ہے۔
سولر پینلز کی قیمتوں میں ناقابل یقین کمی ہوگئی
قومی ٹیم نے اس ٹور کا آغاز پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ پوزیشن سے کیا جو اسے سری لنکا پر 2 میچز کی سیریز میں کلین سوئپ فتح کی بدولت 100 فیصد پر سنٹیج سے حاصل ہوئی تھی۔
پر تھ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں شکست سے شروع ہونے والا تنزلی کا یہ سفر سیریز کے اختتام پر ٹیم کو چھٹے نمبر پر پہنچا کر ختم ہوا، حالیہ دورانیے 22 میں پاکستان نے اب تک کھیلے گئے اپنے 5 ٹیسٹ میچز میں 2 فتوحات اور 3 ناکامیوں کا سامنا کیا، اس کے پوائنٹس اور 36.66 کی پرسنٹیج ہو گئی۔
ٹاپ پر آسٹریلیا 56.28 کی پرسنٹیج کے ساتھ موجود ہے، اس کے بعد دوسرے سے پانچویں نمبر تک بالترتیب بھارت، جنوبی افریقہ ، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش موجود ہیں، ویسٹ انڈیز،ساتویں،انگلینڈ آٹھویں اور سری لنکانویں نمبر پر ہے۔
دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ بابر اعظم کو آرام دیا جا سکتا ہے۔ آرام دینے سے پہلے سوچنا ہوگا کہ بابر خود کیا چاہتے ہیں، اگر انہیں لگتا ہے ہم ان کو کسی جگہ مدد دے سکتے ہیں تو ہم موجود ہیں۔سڈنی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ بابر اعظم کومحنتی ہیں، وہ بھرپور ٹریننگ کرتے ہیں، بابر اعظم کو ایک بڑی اننگز کی ضرورت ہے جو ان کا اعتماد بحال کر دے گی، ریڈ بال کرکٹ کھیلنے والا سارے فارمیٹ کھیل سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی نے مجھ سے بات کرکے آرام مانگا، شاہین آفریدی کو ورک لوڈ کی وجہ سے آرام دیا، ہم نہیں چاہتے تھے کہ وہ ورک لوڈ کی وجہ سے کسی بھی انجری کا شکار ہو جائیں، نہیں چاہتے کہ ورک لوڈ کی وجہ سے کسی کا کیریئر خراب ہو جائے، یہ تاثر غلط ہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کی وجہ سے شاہین کو آرام دیا گیا۔