پمز ہسپتال کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی ڈولفن پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، 2افراد زخمی

اے پی پی  |  Jan 07, 2024

اسلام آباد۔7جنوری (اے پی پی):اسلام آباد میں پمز ہسپتال کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی ڈولفن پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے۔ اتوار کوپولیس ترجمان کے مطابق حملہ آوروں نے ڈولفن پولیس پر فائرنگ کر دی جوابی کارروائی میں 2مشتبہ افراد زخمی ہو گئے جنہیں بعد میں ڈولفن پولیس نے گرفتار کر لیا۔ڈولفن پولیس کی جانب سے فوری جوابی کارروائی کے نتیجے میں مبینہ مسلح افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس گرفتار ملزمان کا ریکارڈ چیک کرنے سمیت واقعے کی تیزی سے تفتیش کر رہی ہے۔فائرنگ کے کے حوالے سے صورتحال ابھی تک واضح نہیں ہیں اور حکام اس واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تفصیلات اکٹھا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More