سرینگر میں موسم کی سرد ترین رات،درجہ حرات منفی 5.6ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ

اے پی پی  |  Jan 07, 2024

سرینگر۔7جنوری (اے پی پی):بھارت کے غیر قانونی طور پر زیرتسلط جموں و کشمیر میں جاری شدید سردی کی لہر کے دوران رات کے درجہ حرارت میں مزید کمی واقع ہوئی ہے اور گرمائی دارالحکومت سرینگرمیں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی جہاں درجہ حرارت منفی 5.6ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وادی کشمیر کے تمام اہم سٹیشنوں پر درجہ حرارت صفر سے نیچے ریکارڈ کیا گیا جبکہ کشمیر کے گیٹ وے قاضی گنڈ میں بھی کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.0ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مشہور سکی ریزورٹ گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.4ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ معروف سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔کپواڑہ میں پارہ منفی 5.3ڈگری سینٹی گریڈ ریککارڈ کیا گیا جبکہ کوکرناگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.7ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More