ہزارہ موٹروے پر متعدد گاڑیاں ٹکرانے سے 3 افراد جاں بحق

اے پی پی  |  Jan 07, 2024

اسلام آباد۔7جنوری (اے پی پی):ہزارہ موٹروے پر اتوار کی صبح متعدد گاڑیاں آپس ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ شدید دھند کے باعث پیش آیا۔ریسکیو اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی نعشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More