بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والے افراد کی رجسٹریشن کے عمل میں سہولت فراہم کرنے کے لیے موبائل رجسٹریشن وہیکل سینٹرز جلد فعال ہونے کا امکان

اے پی پی  |  Jan 07, 2024

اسلام آباد۔7جنوری (اے پی پی):ملک کے دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ( بی آئی ایس پی)سے مستفید ہونے والے افراد کی رجسٹریشن کے عمل میں سہولت فراہم کرنے کے لیے موبائل رجسٹریشن وہیکل سینٹرز جلد فعال ہونے کا امکان ہے۔ ایک سرکاری ذرائع کے مطابق موبائل رجسٹریشن مراکز دور دراز علاقوں میں مقیم مستحق خواتین کو موبائل گاڑیوں کے ذریعے رجسٹریشن کی سہولیات تک رسائی کے قابل بنائیں گے۔ اگست میں شروع ہونے والی موبائل وینز کو شامل کرنے کا عمل اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔

نیشنل سوشل اکنامک رجسٹری کے موبائل رجسٹریشن مراکز کے طور پر کام کرنے کے لیے کل 25 موبائل وینز شامل کی جا رہی ہیں جو ان لوگوں کو سہولت فراہم کریں گی جو رجسٹریشن کی سہولت تک رسائی سے قاصر تھے۔ذرائع کے مطابق اس مرحلے میں بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں 19، سندھ میں 5 اور اسلام آباد میں ایک موبائل رجسٹریشن سینٹر قائم کیا جا رہا ہے۔ملک کے دور دراز علاقوں میں مقیم مستفیدین کے رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے کے لیے موبائل رجسٹریشن سروس جلد ہی فعال ہونے کا امکان ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More