پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 9 کے دوران نمائشی میچز کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 9 کے دوران خواتین کے 3 نمائشی میچز کرائے جائیں گے، پی سی بی ملکی و غیرملکی کھلاڑیوں پر مشتمل 2 ٹیمیں تشکیل دے گا۔
پی ایس ایل 9 کا شیڈول سامنے آگیا
ذرائع نے مزید بتایا کہ نمائشی میچز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کرائے جانے کا امکان ہے ، میچز کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کا شیڈول تیار کر لیا گیا ہے جس کے مطابق پی ایس ایل 9 کا آغاز 17 فروری سے ہو گا ، 17 مارچ تک جاری رہنے والے ایونٹ میں 34 میچز کھیلے جائیں گے۔