شام اور اردن کی سرحد پر منشیات کے 5 سمگلر ہلاک

اے پی پی  |  Jan 07, 2024

دمشق۔7جنوری (اے پی پی):شام اور اردن کے سرحدی علاقے میں ہفتے کے روز اردنی افواج کے ساتھ کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی جھڑپوں میں 5 منشیات فروش ہلاک گئے۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں قائم جنگی مانیٹرنگ سیل نے ایک بیان میں بتایا کہ اردن کی سرحد کے قریب شام کے جنوبی صوبے سویدا کے دیہی علاقوں میں اردنی افواج کے ساتھ کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی جھڑپوں میں 5 منشیات فروش ہلاک گئے۔انہوں نے بتایا کہ اردنی فورسز نے ایک اور کارروائی کے دوران مزید 15 سمگلروں کو گرفتار کیا ہے، جن سے بڑی مقدار میں منشیات بھی برآمد ہوئی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More