بنگلہ دیش میں عام انتخابات کا آغاز ،اپوزیشن کا بائیکاٹ

اے پی پی  |  Jan 07, 2024

ڈھاکہ ۔7جنوری (اے پی پی):بنگلہ دیش میں عام انتخابات کا آغاز ہوگیا ہے تاہم سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کی قیادت میں اپوزیشن جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی)نے انتخابات کا بائیکاٹ کیا ہے۔بھارتی میڈیا کےمطابق بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے ڈھاکہ کے سٹی کالج میں اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ حکومت اس بات کو یقینی بنانا چاہتی ہے کہ ملک میں جمہوریت برقرار رہے مستحکم جمہوریت کی عدم موجودگی میں کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ لوگ بڑی تعداد میں ان کی پارٹی عوامی لیگ کو ووٹ دیں گے۔انہوں نے عام انتخابات کے بائیکاٹ پر اپوزیشن جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی این پی جمہوریت پر یقین نہیں رکھتی اسی لیے انہوں نے انتخابی عمل کو متاثر کرنے کے لیے تشدد کا سہارا لیا ہے اور بنگلہ دیش کے عوام نے انہیں مسترد کر دیا ہے ۔واضح رہے کہ بی این پی نے ووٹروں سے انتخابات کا بائیکاٹ کرنے اور ملک بھر میں دو روزہ ہڑتال کی کال دی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More