حماد اظہر اور صنم جاوید کو بھی نااہل قرار دیدیا گیا

ہم نیوز  |  Jan 07, 2024

تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر اور کارکن صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کر دیئے گئے۔

ایپلیٹ ٹریبونل کے جج جسٹس طارق ندیم نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ بحال رکھتے ہوئے این اے 129 سے حماد اظہر کی اپیل خارج کر دی۔

اس کے علاوہ لاہور ہائیکورٹ کے ایپلیٹ ٹریبونل نے صنم جاوید کے حلقہ این اے 119 اور 120 سے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف اپیلیں خارج کیں۔

پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید ایک اور مقدمے میں گرفتار

واضح رہے کہ صنم جاوید نے جیل سے الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے این اے 119 اور 120 سے کاغذات جمع کروائے تھے۔ انہوں نے مریم نواز کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More