سعودی عرب کے قومی مرکز برائے وائلڈ لائف نے نیوم محفوظ قومی جنگل میں 132 نایاب جانورچھوڑ دیئے

اے پی پی  |  Jan 07, 2024

ریاض۔7جنوری (اے پی پی):سعودی عرب کے قومی مرکز برائے وائلڈ لائف نے نیوم کے محفوظ قومی جنگل میں مختلف نایاب نسل کے 132 جانور چھوڑدیئے ہیں۔سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کے قومی مرکز برائے وائلڈ لائف کے سربراہ ڈاکٹر محمد علی قربان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ چھوڑے گئے جانور مختلف قومی محفوظ جنگلوں میں چھوڑے جانے والے نایاب جانوروں کا تسلسل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مرکز کا مقصد نایاب جانوروں کو ان کے اصل ماحول میں دوبارہ پروان چڑھا کر فطری توازن پیدا کرنا ہے۔ محمد علی قربان نے کہا کہ یہ اقدام گرین سعودی عرب انیشیٹو کا حصہ ہے جس کے تحت ماحولیاتی توازن پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ نیوم محفوظ قومی جنگل 25 ہزار مربع کلو میٹر کے رقبے پر محیط ہے جہاں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ماحولیاتی توازن پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More