جاپان ،اِشی کاوا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 126 ہو گئی

اے پی پی  |  Jan 07, 2024

ٹوکیو۔7جنوری (اے پی پی):جاپان کے علاقے اِشی کاوا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 126 ہو گئی، جاپانی خبررساں ادارے این ایچ کے کے مطابق جاپان میں گزشتہ پیر کر آنے والے شدید زلزلے سے متاثر وسطی علاقوں میں لوگوں کو ابھی تک سکون میسر نہیں ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اِشی کاوا اب تک 126 افراد کی موت کی تصدیق ہو گئی ہے اور 200 سے زیادہ ابھی تک میں لاپتہ ہیں۔ا

نامیزُو قصبے کے ایک علاقے میں زلزلے کے بعد مٹی کے تودے گرنے سے تبادہ ہونے والی عمارات کے ملبے تلے کم از کم 10 افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے جبکہ کئی سڑکیں کٹ جانے کے سبب متاثرین تک رسائی مشکل ہو گئی ہے۔ مرکزی حکومت اُن ساحلی علاقوں کو سمندر کے راستے میں امدادی سامان بھیج رہی ہے جو کٹ کر رہ گئے ہیں۔

ان علاقوں میں 170 سے زائد افراد اب بھی پھنسے ہوئے ہیں۔حکام خبردار کر رہے ہیں کہ اختتام ہفتہ کا موسم خطرات میں مزید اضافہ کر دے گا۔ ہوکُوریکُو خطے اور نیگاتا میں بحیرہ جاپان کے ساحل کے ساتھ اتوار تک بارش کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زمین نرم پڑ چکی ہے، اور تھوڑی سی بارش بھی مزید تودے گرنے کا سبب بن سکتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More