جاپان میں زلزلےکے بعد سے ہزاروں گھروں میں پانی اور بجلی تاحال منقطع

اے پی پی  |  Jan 07, 2024

ٹوکیو۔7جنوری (اے پی پی):جاپان کے وسطی علاقوں میں زلزلےکے بعد سے ہزاروں گھروں میں پانی اور بجلی تاحال منقطع ہے، جاپانی خبررساں ادارے این ایچ کے کے مطابق جاپان کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ پیر کے شدید زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والےوسطی علاقوں میں 72,000 سے زیادہ گھرانوں میں پانی کی ترسیل تاحال منقطع ہے۔

سب سے زیادہ متاثرہ اِشی کاوا کے سات شہروں اور 7 قصبوں کے تقریباً 66,400 گھرانوں کے نلکوں میں پانی نہیں آ رہا۔ تویاما کے دو شہروں کے تقریباً 5,640، اور نیگاتا پریفیکچر کے 2 شہروں کے تقریباً 150 گھرانے بھی پانی سے محروم ہیں۔ وزارتِ صنعتنے کہا کہ زلزلے کے سبب بجلی کی تقسیم کے آلات کو نقصان پہنچا ہے، جس سے اِشی کاوا کے تقریباً 23,900 گھرانوں کی بجلی منقطع تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More