خادم حرمین الشریفین کے مہمانوں کا پہلا وفد مدینہ منورہ پہنچ گیا

اے پی پی  |  Jan 07, 2024

مدینہ منورہ۔7جنوری (اے پی پی):خادم حرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کے مہمان پروگرام کے تحت مختلف ممالک سے 250 اسلامی شخصیات پر مشتمل پہلا وفد مدینہ منورہ پہنچ گیا ،سبق ویب سائٹ کے مطابق خادم حرمین الشریفین نے ایک ہزار شخصیات کی میزبانی کی منظوری دی تھی۔پہلے وفد میں مشرقی ایشیا کے 14 ممالک سے مہمانوں کو بلایا گیا ہے جن کا تعلق ملائیشیا، فلپائن، انڈونیشیا، تائیوان، میانمار، ویٹنام،جاپان، برونائی، جنوبی کوریا اور دیگر ممالک سے ہے۔

انتظامیہ نے توقع کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوسرا اور تیسرا وفد بھی جلد سعودی عرب پہنچ جائے گا۔مدینہ منورہ پہنچنے پر مہمانوں نے خادم حرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کا شکریہ ادا کیا ہے۔پروگرام کے مطابق مہمانوں کو مسجد نبوی اور مسجد قبا کے علاوہ مدینہ منورہ کے تاریخی مقامات کا دورہ کرانے کے بعد عمرہ ادا کرنے مسجد الحرام لے جایا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More