قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے باوجود گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ ، عوام پریشان

ہم نیوز  |  Jan 07, 2024

گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمت میں 200 فیصد تک اضافہ ہونے کے باوجود ملک کے بیشتر علاقوں میں گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

حکومت نے یکم نومبر سے گیس کی قیمتوں میں تقریباً 200 فیصد تک اضافہ کیا تھا۔  جس کی وجہ سے صارفین کو بھاری بل وصول ہو رہے ہیں، گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافے نے شہریوں کی پریشانی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

آئی ایم ایف 200 یونٹ والے بجلی صارفین کو ریلیف دینے پر رضامند ، گیس قیمت میں اضافے کا مطالبہ

نومبر میں قیمتوں میں 200 فیصد اضافے کے بعد غیر معمولی بل دیکھ کر عوام کی چیخیں نکل آئیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ گزشتہ مہینوں اور سال کی نسبت بلوں میں بڑا فرق آ گیا ہے۔

صارفین نے کہا کہ پہلے بجلی کی قیمتوں نے زندگی مشکل کر رکھی ہے، اب رہی سہی کسر گیس کے بلوں نے پوری کر دی ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More