پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں جنگی جہاز تعینات کر دیئے

ہم نیوز  |  Jan 07, 2024

پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں اپنے بحری جنگی جہازتعینات کر دیئے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ نے میری ٹائم سکیورٹی کے حالیہ واقعات کے بعد بحیرہ عرب میں اپنے جنگی جہازوں کو تعینات کر دیا ہے جن کی پاکستانی تجارتی راستوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے پٹرولنگ جاری ہے۔

ملائیشیا نے اسرائیلی بحری جہازوں پر پابندی عائد کر دی

ترجمان کے مطابق پٹرولنگ کا مقصد پاکستان اور بین الاقوامی تجارتی بحری جہازوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے اور پاک بحریہ کی جانب سے ان تجارتی گزرگاہوں کی مسلسل فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ خطے میں بحری امن برقرار رکھنے کے حوالے سے اپنی قومی ذمے داری سے بخوبی آگاہ ہے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More