بنگلہ دیش میں عام انتخابات کیلئے آج پولنگ ہو رہی ہے تاہم اپوزیشن جماعتوں نے عام انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے دو روزہ ملک گیر ہڑتال کی کال دیدی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے عوام سے ووٹ نہ ڈالنے کی بھی اپیل کی ہے۔
اپوزیشن کے بائیکاٹ کی وجہ سے شیخ حسینہ واجد کی پانچویں بار وزیراعظم منتخب ہونے کی راہ ہموار ہو گئی ہے ،اپوزیشن جماعتیں غیر جانبدار نگران حکومت اور حسینہ واجد کے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ جبکہ عالمی برادری نے بھی متنازع انتخابات کے انعقاد پر اظہار تشویش کیا ہے۔
عام انتخابات کے لیے 5لاکھ سے زائد افراد کی ضروری تربیت مکمل
دوسری جانب پُرتشدد واقعات کے دوران ڈھاکا میں 5 اسکولوں اور 4 پولنگ بوتھ کو آگ لگا دی گئی جبکہ گذشتہ روز مسافر ٹرین میں آگ لگنے سے بھی 5 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے تھے۔
پولیس نے واقعے کا ذمہ دار اپوزیشن کو قرار دے کر 7 ارکان گرفتار کرلیے، اپوزیشن نے پولیس کی جانب سے عائد کردہ الزامات مسترد کر دیے۔ اب تک بنگلادیش نیشنل پارٹی کی مرکزی قیادت سمیت 11 ہزار افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں جبکہ ہزاروں روپوش ہیں۔