ملک بھر میں سردی مزید بڑھ گئی ، مختلف شہروں میں دھند کا راج برقرار

ہم نیوز  |  Jan 07, 2024

راولپنڈی ، اسلام آباد سمیت ملک بھر میں سردی مزید بڑھ گئی ، بعض علاقوں میں دھند کا راج برقرار ہے جبکہ بلوچستان میں بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ کے پہاڑوں، زیارت اور قلات میں برفباری سے موسم مزید سرد ہو گیا ہے ، بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آج پھر بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

امارات میں رواں ماہ وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

نوشکی، چاغی، تربت، گوادر اور کیچ سمیت پنجگور میں بارش کے امکانات ہیں جبکہ کوئٹہ، قلات، چمن، زیارت، قلعہ عبداللہ، توبہ اچکزئی اور کان مہتر زئی میں بارش کے ساتھ پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق قلات میں پارا منفی دو اور کوئٹہ میں منفی ایک ڈگری تک گر گیا، جبکہ لاہور سمیت پنجاب میں شدید سردی کے ساتھ دھند کا راج بھی برقرار ہے ، پشاور میں بھی دھند کی لہر بدستور برقرار رہنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More