کراچی: مزید 30 جدید بسوں کا اضافہ

ہم نیوز  |  Jan 07, 2024

کراچی: پیپلز بس سروس کے بیڑے میں 30 جدید بسوں کا اضافہ کر دیا گیا۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق شہریوں کو جدید سفری سہولیات کی فراہمی کے مشن میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔ چین سے منگوائی گئیں ہائبرڈ ڈیزل بسیں کراچی پورٹ سے مہران بس ڈپو منتقل کر دی گئیں۔

حکام پیپلز بس سروس کے مطابق تمام بسوں کو جلد 3 روٹس پر فعال کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بسیں گزشتہ 2 ماہ سے کسٹم ڈیوٹی کی عدم ادائیگی کے باعث کراچی پورٹ پر کھڑی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کے بیرون ملک دوروں کی تفصیلات سامنے آگئیں

سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا کہ 30 نئی بسیں چند روز میں سڑکوں پر ہوں گی اور شہری کم کرائے میں بہترین ٹرانسپورٹ اور شاندار سروس سے مستفید ہوں گے۔

کراچی میں پیپلز بس سروس کی بسوں کی تعداد 192 ہو گئی ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More