اردو نیوز | Jan 06, 2024
کراچی میں ایک 50 سالہ خاتون پر نامعلوم افراد نے تیزاب پھینکا اور تشدد کیا جس کے بعد وہ ہلاک ہو گئی ہیں۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ سنیچر کو گلستان جوہر میں پیش آیا۔
مقتولہ خاتون کی بیٹی نے پولیس کو دیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ ’موٹرسائیکل پر آنے والے دو نقاب پوش افراد نے گھر کے دروازے پر دستک دی۔ جب والدہ نے دروازہ کھولا تو ملزموں نے مجھ پر تیزاب یا کیمیکل سے حملہ کیا۔‘انہوں نے بتایا کہ ’اس حملے میں میرے ہاتھ متاثر ہوئے اور میں خوفزدہ ہو کر واش روم میں چھپ گئی۔‘بیٹی کے مطابق ’والدہ نے حملہ آوروں کو پکڑنے کی کوشش کی تو انہوں نے کیمیکل والدہ پر پھینکا اور تشدد بھی کیا۔ والدہ کو سر میں گہری چوٹ لگی اور وہ گر پڑیں جبکہ ملزم فرار ہو گئے۔‘پولیس کا کہنا ہے کہ ’بیان دینے والی خاتون کو چھ ماہ قبل طلاق ہوئی ہے اور ان کی دونوں بیٹیاں سابق شوہر کے پاس ہیں۔‘پولیس کے مطابق ’سابق شوہر کی جانب سے خاتون کو دھمکیاں بھی مل رہی تھیں۔ اس واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔‘
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More