شیرافضل مروت کو شو کاذ نوٹس جاری کرنے سے متعلق سوچ رہے ہیں،رؤف حسن

ہم نیوز  |  Jan 06, 2024

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن نے کہا ہے کہ کل سینیٹ میں جو کچھ ہوااس پر ہمارے تحفظات ہیں،سینیٹ میں پلانٹڈ قرارداد پیش کی گئی ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام ’’پاکستان ٹونائٹ ود سید ثمر عباس‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رؤف حسن نے کہا کہ کچھ لوگ پروجیکشن کے لیے وقت سے پہلے بہت سی باتیں کرجاتے ہیں۔ اس وقت ملک میں پی ٹی آئی کی ہوا ہے،تحریک انصاف کوالیکشن میں ہرانا آسان نہیں ہو گا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کے اثاثوں میں پونے دو ارب روپے کی کمی

انہوں نے کہا ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کابیان صرف بیرسٹرگوہر اور سنٹرل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دے گا،پی ٹی آئی کی کمیونیکیشن پر بند باندھ دیا ہے۔

ترجمان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ شیرافضل مروت کو شو کاذ نوٹس جاری کرنے سے متعلق سوچ رہے ہیں، جبکہ سینیٹ قرارداد پر پارٹی کے اپنے سٹینرز کو کل ہی شوکازنوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

عمر تنویر بٹ کا سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کو خیبرپختونخوا میں متحرک کرنے میں میں اہم کردار علی امین گنڈاپور نے کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More