صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے زیرِ انتظام دسترخوان کا دورہ، شہریوں کے ساتھ کھانا کھایا

اے پی پی  |  Jan 06, 2024

کراچی۔6جنوری (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے زیرِ انتظام دسترخوان کا دورہ کیا اوردسترخواں پر شہریوں کے ساتھ کھانا کھایا۔ایوانِ صدرپریس ونگ کی طرف سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ٹرسٹ کی جانب سے دستر خوان کے انتظامات کے حوالے سے بتایا گیا۔ صدر مملکت نے سیلانی اسکول آف بزنس اینڈ اسلامک لیڈرشپ کا بھی دورہ کیا اور بزنس اسکول میں زیرِ تعلیم طلبا سے بھی گفتگو کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More