آئیسکو نے سسٹم مینٹیننس کیلئے بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

اے پی پی  |  Jan 06, 2024

اسلام آباد۔6جنوری (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے بوجہ ضروری سسٹم مینٹیننس ڈویلمپنٹ ورکس ریجن کے مختلف فیڈرز سے بجلی معطل رہنے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

ترجمان آئیسکو کے مطابق آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔ 07جنوری( بروز اتوار)صبح09:00بجے تا شام02:00بجے تک راولپنڈی سٹی سرکل ، کیانی روڈ، ذیشان کالونی فیڈرز جی ایس او سرکل دن 09:00بجے تا شام 04:00بجے تک حیدر روڈ، G-11/1، ایف ٹین، گولڑہ، F-11/1، G-11/2، ایف نائن پارک، گولڈن ہائٹس، G-11/3&4، جی ایچ کیو، خداداد ہائٹس، پی ایچ اے،

وردہ ہمنہ،کیانی روڈ، آرمی فلیٹس، ایم ایچ 1، سی ایم ایچ1، ایم ایچ2، ذیشان کالونی،حیدر روڈ، این ایل سی فیڈرز اور گردونواح بند رہیں گے۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے اورگردونواح کی بجلی بند رہے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More