نجیب ہارون ایم کیو ایم پاکستان میں شامل

ہم نیوز  |  Jan 06, 2024

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان میں شامل ہوگئے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا کہ نجیب ہارون ایم کیو ایم پاکستان میں آگئے ہیں۔

پی ٹی آئی کے سابق سینئر نائب صدر اور سابق ایم این اے نجیب ہارون نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔

نجیب ہارون نے کنوینر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی، سینئر رہنما فاروق ستار اور سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال سے ملاقات کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More