پنجاب: چھٹیاں بڑھانے یا اوقات تبدیل کرنے بارے تاحال کوئی فیصلہ نہ ہو سکا

ہم نیوز  |  Jan 06, 2024

پنجاب میں شدید سردی کی لہر کے باعث اسکولوں کی چھٹیاں بڑھانے کا معاملے پر تاحال کوئی فیصلہ نہ ہو سکا۔

ذرائع ایوان وزیر اعلی کے مطابق چھٹیاں بڑھانے یا اوقات تبدیل کرنے بارے تاحال کوئی فیصلہ نہ ہو سکا، نگران وزیر اعلی پنجاب چھٹیاں بڑھانے کے حق میں نہیں ہیں۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن جلد وزیراعلی کو اپنی سفارشات پیش کرے گا جس کی روشنی میں وزیر اعلی فیصلہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  گزشتہ روز سکول ایجوکیشن کی طرف سے 4 تجاویز سامنے آئی تھیں،پرائمری تک سکول کی چھٹیاں 9 سے بڑھا کر 15 جنوری تک کرنے کی تجویز دی گئی۔

اس کے علاوہ اسکولز کے اوقات کار 9 سے 2 بجے تک کرنے کی تجویز بھی دی گئی۔مارچ میں سالانہ امتحانات کے باعث صرف نویں اور دسویں کے طلباء کو سکول بلایا جائے اور باقی تمام کلاسز میں موسم سرما کی چھٹیاں بڑھائی جائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More