چین امریکا شراکتداری امن کے لئے اہم ہے، چینی وزیر خا رجہ

اے پی پی  |  Jan 06, 2024

بیجنگ۔6جنوری (اے پی پی):چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ امن، چین امریکا تعلقات کی مرکزی بنیاد ہے۔ وانگ ای نے اس بات پر زور دیا کہ گزشتہ سال نومبر میں سان فرانسسکو میں ہونے والی چین امریکا سربراہی ملاقات نے مستقبل پر مبنی “سان فرانسسکو وژن” تیار کیا، جس نے دونوں ممالک کے تعلقات کی سمت کی نشاندہی کی ۔

انہوں نے کہا کہ دونوں فریقوں کو سان فرانسسکو کو ایک نئے نقطہ آغاز کے طور پر لینا چاہیے، باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور باہمی تعاون کو مل کر چلنے کی راہ کے طور پر لینا چاہیے اور دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر صحیح معنوں میں عمل درآمد کرنا چاہیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More