سانحہ 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ ، سہولت کار اور عمل کرنیوالوں کا پتہ لگانے کیلئے کابینہ کمیٹی تشکیل

ہم نیوز  |  Jan 06, 2024

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی ہدایت پر سانحہ 9 مئی سے متعلق کابینہ کمیٹی قائم کر دی گئی۔ کابینہ کابینہ ڈویژن نے کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کے سربراہ نگران وفاقی وزیر قانون احمد عرفان اسلم ہوں گے، کمیٹی 9 مئی کے واقعات کا جائزہ لے گی اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سفارشات تیار کرے گی۔ کمیٹی 14 روز میں اپنی رپورٹ پیش کرنے کی پابند ہو گی۔

9 مئی واقعات ، قاسم سوری سمیت 11 پی ٹی آئی رہنما 14 فروری کو عدالت طلب

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی کے ٹی او آرز میں شامل ہے کہ کابینہ کمیٹی 9 مئی واقعات کی وجوہات ، ماسٹر مائنڈ، منصوبہ ساز، سہولت کار اور عمل کرنے والوں کا پتہ لگائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More