فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال باعث اطمینان ہے ۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا ای کیمپس تقریب سے خطاب

اے پی پی  |  Jan 06, 2024

اسلام آباد۔6جنوری (اے پی پی):چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی ایک مضبوط بورڈ کے تحت کام کر رہی ہے، بورڈ میں کئی اہم شخصیات شامل ہیں ، ملک بھر میں 3200ججز اہم فرائض سر انجام دے رہے ہیں ، اکیڈمی میں مختلف مراحل کے تحت تربیت فراہم کی جا رہی ہے، اکیڈمی میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال باعث اطمینان ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو یہاں فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں ای کیمپس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ اکیڈمی میں جدید ٹیکنالوجیز کا استعمال دیکھ کر اطمینان محسوس ہو رہا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں مختلف مراحل کے تحت تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مزید کہا کہ کیسز کی سماعت کی براہ راست نشریات سے دیکھنے والوں کو سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون کے طالبعلم کیسز کی سماعت کی براہ راست نشریات سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہ ماحولیات کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے ، کیسز کی سماعت کے دوران جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے وسائل کی بچت کو ممکن بنایا جا سکتا ۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی عدلیہ کو چاہئے کہ وہ شفافیت کو یقینی بنائے اور انصاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہئے۔ انہوں نے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں ای کیمپس کے قیام کے حوالے سے نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی خدمات کو قابل ستائش قرار دیا۔ چیف جسٹس نے وفاقی دارالحکومت سمیت تمام ہائیکورٹس کے چیف جسٹسز پر زور دیا کہ ماتحت عدلیہ کی تربیت اور اعلیٰ تعلیم کیلئے حوصلہ افزائی کریں ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More