پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کئی ممالک میں کووڈ-19 کیسز میں اضافہ کے پیش نظر ملکی ایئرپورٹس پر اسکریننگ کی ہدایات

اے پی پی  |  Jan 06, 2024

اسلام آباد۔6جنوری (اے پی پی):پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کئی ممالک میں کویڈ-19 کیسز میں اضافہ کے پیش نظر ملکی ایئرپورٹس پر اسکریننگ کی ہدایات کا نفاذ شروع کر دیا ہے۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کی طرف سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق تمام بین الاقوامی فلائٹس کے دو فیصد مسافروں کی اسکریننگ کے احکامات فوری نافذ العمل ہوں گے۔ ترجمان نے کہا کہ این سی او سی ہدایات کے بعد ملک کے بڑے ایئرپورٹس پر مسافروں کی کویڈ-19 اسکریننگ بتدریج شروع کر دی گئی ہے ۔ ہدایت کے مطابق ہر فلائٹ کے دو فیصد مسافروں کا ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ ہوگا۔

ترجمان نے کہا کہ دن میں کم سے کم ایک مرتبہ مسافر لاونجز میں فیومیگیشن کرنے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہیں ، ایئرپورٹس پر عملہ کو بارڈر ہیلتھ سروسز اہلکاروں کو ہرممکن تعاون فراہم کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More