میکسیکو میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک

اے پی پی  |  Jan 06, 2024

میکسیکو سٹی ۔6جنوری (اے پی پی):میکسیکو میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے کے پائلٹ سمیت 4افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔

چینی خبررساں ادارے کے مطابق راموس ایریزپے سول پروٹیکشن اینڈ فائر ڈپارٹمنٹ کے ذرائع نے میڈیاکو بتایا کہ امریکا میں ایک سنگل انجن چھوٹا طیارہ میکسیکو کے سرحدی شہر ماتاموروس سے ٹامولیپاس جاتے ہوئے گر کر تباہ ہوگیا ۔انہوں نے بتایا کہ طیارے میں پائلٹ انتونیو ایویلا سمیت 3خواتین سوار تھیں جن کی موت کی تصدیق ہوگئی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سول ایروناٹکس ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے حادثے کی وجہ کا تعین کرنے کے لیے جائے حادثہ کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More