بنگلہ دیش ، ٹرین میں آتشزدگی سے 4افراد ہلاک

اے پی پی  |  Jan 06, 2024

ڈھاکہ ۔6جنوری (اے پی پی):بنگلہ دیش میں ڈھاکہ کے علاقے گوپی باغ میں ایک مسافر ٹرین میں آگ لگنے سے 4افراد ہلاک ہوگئےہیں۔

چینی خبررساں ادارے کے مطابق ڈھاکہ میٹروپولیٹن پولیس کے ڈپٹی کمشنر اقبال حسین نے میڈیا کوبتایا کہ کچھ نامعلوم شرپسندوں نے مقامی وقت کے مطابق رات رات 9 بج کر 5 منٹ پر بیناپول ایکسپریس مسافر ٹرین کو آگ لگا دی جس پر رات 10 بج کر 20 منٹ پر آگ پر قابو پالیا گیا تاہم اس دوران 4افرادکی نعشیں ملی ہیں جن کی شناخت فوری طور پر نہیں ہو سکی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ نعشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور مقامی پولیس ریلوےحکام کے ساتھ مل کر واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More