سعودی عرب میں خوشبویات کی مارکیٹ کا حجم 1.8 ارب ڈالر

اے پی پی  |  Jan 06, 2024

جدہ۔6جنوری (اے پی پی):سعودی عرب میں خوشبویات کی مارکیٹ کا حجم 1.8 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ،سبق ویب کے مطابق ریسرچ کمپنی گروپ امارککی جانب سے کئے گئے سروے سے معلوم ہوا ہے کہ اعلی اقسام کی خوشبویات کی سعودی مارکیٹ میں شرح نمو کی رفتار تیز ہے۔

سعودی نوجوانوں میں اعلی درجے کی خوشبویات استعمال کرنے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی آمدنی بھی خوشبویات کے رجحان کی مقبولیت میں بھی اہم کردار ادا کررہی ہے۔

بیشتر سعودی ایسی خوشبویات زیادہ پسند کررہے ہیں جن کی خوشبو تیز ہونے کے ساتھ دیر تک برقرار رہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں 2023 کے دوران خوشبویات کی مارکیٹ کا حجم 1.8 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ 2032 تک 2.6 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More