یاماہا نے موٹر سائیکل کی قیمتوں میں مزید 14 ہزار روپے کا اضافہ کر دیا

ہم نیوز  |  Jan 06, 2024

موٹر سائیکلوں کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ کر دیا گیا۔

یاماہا کمپنی نے تمام موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں 14 ہزار روپے کا اضافہ کر دیا ہے ، جس کے بعد یاماہا وائے بی زی ڈی ایکس کی قیمت 4 لاکھ 54 ہزار روپے جبکہ یاماہا وائے بی آر کی  4 لاکھ 66 ہزار ہو گئی۔

2023 میں موٹر سائیکل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا

وائے بی آر جی بلیک 14 ہزار اضافے سے 4 لاکھ 85 ہزار،اسی طرح وائے بی آر جی میٹ 14 ہزار اضافے سے 4 لاکھ 88 ہزار روپے کی ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ 2023 میں ہونڈا، یاماہا اور سوزوکی موٹر سائیکل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More