اپیلٹ ٹریبونل نے بھی کاغذات مسترد کر دیئے ، شاہ محمود قریشی الیکشن کیلئے نااہل

ہم نیوز  |  Jan 06, 2024

 اپیلٹ ٹربیونل نے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی اپیل مسترد کر دی۔

ملتان کے اپیلٹ ٹربیونل کے جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے فیصلہ سناتے ہوئے شاہ محمود قریشی کی آر او کی جانب سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف دائر اپیل مسترد کر دی۔

این اے 89 سے کاغذات مسترد کئے جانے کیخلاف عمران خان کی اپیل سماعت کیلئے منظور

شاہ محمود قریشی کی جانب سے این اے 150 ، 151 اور پی پی 218 ، پی پی 219 میں کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی اپیلیں دائرکی گئی تھیں جسے ٹربیونل نے مسترد کر دیا،تاہم اپیلٹ ٹربیونل نے شاہ محمود کی بیٹی مہربانو اور بیٹے زین قریشی کی اپیلیں منظور کر لیں۔

دوسری جانب پشاور میں پی ٹی آئی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی اپیل پر سماعست ہوئی جس میں الیکشن ٹربیونل نے اسد قیصر کی اپیل منظور کرتے ہوئے ان کے کاغذات درست قرار دے دیئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More