2 روز میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 54 روپے کا بڑا اضافہ

ہم نیوز  |  Jan 06, 2024

لاہور، دو روز میں برائلر مرغی کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

زندہ برائلر مرغی کی تھوک قیمت میں آٹھ روپے اضافہ ہوا ہے اور فی کلو قیمت 400 روپے ہو گئی ہے، اس طرح دو دن میں قیمت میں 36 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

مرغی کی پرچون قیمت میں بھی آٹھ روپے کا اضافہ ہوا ہے جس سے فی کلو قیمت 415 روپے ہو گئی ہے، دودن میں فی کلو قیمت 37 روپے بڑھ گئی ہے۔

مرغی کے گوشت کی قیمت میں دو دن میں 54 روپے اضافہ ہوا ہے جس قیمت 602 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

گزشتہ رو ز انڈوں کی قیمت 382 روپے فی درجن تھی جو دو روپے بڑھ کر 384 ہو گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More