بابر اعظم کو آرام دیا جا سکتا ہے ، ورک لوڈ کی وجہ سے کسی کا کیریئر خراب نہیں ہونا چاہئے ، محمد حفیظ

ہم نیوز  |  Jan 06, 2024

 قومی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ بابر اعظم کو آرام دیا جا سکتا ہے۔ آرام دینے سے پہلے سوچنا ہوگا کہ بابر خود کیا چاہتے ہیں، اگر انہیں لگتا ہے ہم ان کو کسی جگہ مدد دے سکتے ہیں تو ہم موجود ہیں۔

سڈنی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ بابر اعظم کومحنتی ہیں، وہ بھرپور ٹریننگ کرتے ہیں، بابر اعظم کو ایک بڑی اننگز کی ضرورت ہے جو ان کا اعتماد بحال کر دے گی، ریڈ بال کرکٹ کھیلنے والا سارے فارمیٹ کھیل سکتا ہے۔

سب کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ ٹیم کے لیے اچھا پرفارم کریں، محمد حفیظ

انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی نے مجھ سے بات کرکے آرام مانگا، شاہین آفریدی کو ورک لوڈ کی وجہ سے آرام دیا، ہم نہیں چاہتے تھے کہ وہ ورک لوڈ کی وجہ سے کسی بھی انجری کا شکار ہو جائیں، نہیں چاہتے کہ ورک لوڈ کی وجہ سے کسی کا کیریئر خراب ہو جائے، یہ تاثر غلط ہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کی وجہ سے شاہین کو آرام دیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More