الیکشن کمیشن انتخابی شیڈول فوری تبدیل کرے ، سینٹ قرار داد کا نوٹیفکیشن جاری

ہم نیوز  |  Jan 06, 2024

سینیٹ سیکرٹریٹ نے الیکشن کے التوا سے متعلق قرارداد کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

سینٹ سے پاس قرارداد کی کاپی صدر مملکت، نگران وزیراعظم، الیکشن کمیشن، وزارت قانون و انصاف اور دیگر متعلقہ محکموں کو ارسال کر دی گئی ہے۔

سینیٹ سیکرٹریٹ نے وزارت پارلیمانی امور کو فوری کارروائی کرکے 2 ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے جبکہ الیکشن کمیشن سے کہا ہے کہ ملکی صورت حال کے پیش نظر الیکشن شیڈول کو فوری تبدیل کرے۔

سینٹ نے 8 فروری کو عام انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد منظور کر لی

واضح رہے کہ گزشتہ روز سینٹ نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات ملتوی کرانے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More